ابنا: امريکہ ميں کساد بازاري اور شديد مالياتي بحران کي وجہ سے بد امني بھي بہت بڑھ گئي ہےـ
وہ افراد جو ملک کے موجودہ اقتصادي نظام سے مايوس ہو چکے ہيں وہ اضطراب کے عالم ميں مجرمانہ کارروائياں بھي کر رہے ہيں جس کي وجہ سے رات کے وقت گھر سے باہر نکلنا خطرناک ہو گيا ہےـ امريکہ ميں بد امني اتني بڑھ گئي ہے کہ ايک چور نے شيکاگو ميں دو مہينے کے اندر ايک بينک کو چار دفعہ لوٹاـ
ميامي ميں بھي چور بآساني پوليس کي گاڑيوں سے اسلحہ چوري کر رہے ہيں ـ الاباما ميں چور اے ٹي ايم مشينيں بلڈوزر کے ذريعے اکھاڑ لے گئےـ ذرائع ابلاغ نے يہ سوال اٹھايا ہے کہ اگر مالياتي بحران اور بڑھا تو امريکہ کي کيا حالت ہوگي ـ امريکہ کے چوہتر فيصدي عوام کا ماننا ہے کہ ملک کو غلط طريقے سے چلايا جا رہا ہے-
..........
/169